امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بحیرہ جنوبی چین پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔محکمہ خارجہ کی ایک افسر نے آج یہ اطلاع دی۔مشرقی ایشیا امور
کی نگراں و اسسٹنٹ سکریٹری سوجین تھرنٹن نے یہاں بتایا کہ
مسٹر ٹرمپ کے نئے صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد بحیرہ جنوبی چین کے
تعلق سے امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔